جھارکھنڈ کا نوجوان اوور ہیڈ برقی وائر سے جھلس کر ہلاک
رانچی : جھارکھنڈ کے راج پورہ پولیس اسٹیشن علاقہ میں واقع چھترپور سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان گڈس ٹرین کی چھت پر سوار ہوکر سیلفی لینے میں مصروف تھا، چلتی ٹرین پر سیلفی لینے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا۔ وہ اوور ہیڈ برقی تار سے ٹکرا کر جھلس گیا۔ یہ واقعہ مایل ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ آر پی ایف کے انسپکٹر موری جنکشن آر کے تیواری نے کہا کہ اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد خاندان کے حوالے کی گئی۔