حیدرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) ریلوے پولیس نامپلی کے بموجب فتح نگر تا صنعت نگر کے درمیان ریلوے پٹریاں عبور کرنے والا ایک نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم شخص جس کی عمر 50 تا 55 سال ہے ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا ۔ پولیس نے اس کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم اور شناخت کیلئے دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور تحقیقات جاری ہے ۔