ٹرین کے ای ٹکٹس منسوخ نہ کرنے مسافرین کو مشورہ

   

نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے ریلوے ٹکٹس منسوخ نہ کریں ۔ان ٹکٹس کی جن ٹرینوں کے لئے آن لائن بکنگ کی گئی تھی صرف وہ ٹرینیں منسوخ ہوئی ہیں۔ مسافرین کو تیقن دیا گیا ہے کہ اُنھیں ٹکٹ کی مکمل رقم واپس حاصل ہوگی۔ قبل ازیں ریلویز نے ٹکٹس کی منسوخی کے لئے 3 ماہ کا وقت دیا تھا اور 21 جون تک ٹکٹس کو کاؤنٹر پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریلوے کی ذیلی کمپنی آئی آر سی ٹی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ای ٹکٹس کی منسوخی کو لے کر مسافرین میں شکوک و شبہات پائے جارہے تھے۔ اگر مسافرین کی جانب سے اُن کے ٹکٹ منسوخ کئے جاتے ہیں تو اُنھیں کم پیسے واپس ہونے کا امکان ہے لہذا مسافرین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے طور پر ای ٹکٹس کو منسوخ نہ کریں۔ یہ ٹکٹس ریلوے کی جانب سے منسوخ کئے جائیں گے اور مکمل رقم خود کار طریقہ سے واپس ہوگی۔ٹکٹ کی رقم یوزر کے اکاؤنٹ میں پہنچادی جائے گی۔