ٹریپل آئی ٹی باسر کے طالب علم کی خودکشی نہیں بلکہ اس کا قتل، رامادیوی

   

صدر بی جے پی اور راماراؤ پٹیل گرفتار، سی بی آئی تحقیقات پر زور ، کیمپس کے محاضرہ کی کوشش

مدہول/24 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما دیوی بی جے پی صدر ضلع نرمل نے باسر ٹریپل آئی ٹی پہونچکر میڈیا کو بتایا کہ ٹریپل آئی ٹی باسر کے طالب علم کی خود کشی نہیں بلکہ اس کاقتل ہے انہوں نے کہاکہ سریش طالب علم نے خودکشی نہیں کی اس کا قتل قرار دیا کہاکہ سریش کی نعش کا پوسٹ مارٹم بھینسہ ایریا اہسپتال میں کیا جاسکتا تھا لیکن نعش کو نرمل دواخان منتقل کرنے پر سوال کھڑا کردیا اور ٹریپل آئی ٹی میں بار بار اس طرح کے واقعات پر تشویش کا اِظہار کیا اور اس کو حکومت کی نا کامی قرار دیا بی جے پی صدر راما دیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا اس ہی طرح طالب علم سریش کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے آئے راما راؤ پٹیل ضلع صدر نرمل کو پولیس نے گرفتار کر لیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ سریش کے ساتھ انصاف کیا جائے کانگریس پارٹی قائدین نے کے سی آر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول ڈون ڈون کے نعرے لگائے راجیو گاندھی یونیورسٹی باسر میں طالب علم کی خودکشی پر طلباء و طلبات یونیورسٹی کے باہر نکل کر انتظامیہ کے خلاف سخت نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر احتجاج منظم کردیا اور کہاکہ ٹریپل ٹی باسر میں ایمنولینس کی سہولت نہ ہونے کے سبب طلباء کی جان ضائع ہورہی ہیاور انتظامیہ کی بے حسی پر برہمی کا اظہار کیا پولیس نے طالب علم سریش کی موت کی تحقیقات کرنے کے لیے کالج کیمپس کا محاصرہ کرنے کی کوشش کرنے والے ٹی جے ایس لیڈروں کو گرفتار کیا اور انہیں باسر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ سردار ونود نے کہاکہ اس کی سی بی آئی تحقیقات کرنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ وزیر تعلیم اور ریاستی حکومت طلباء کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہے طالب علم سریش کی خودکشی کا حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا اور سریش کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے کی گریجویٹی اور ڈبل بیڈروم مکان کا مطالبہ کیا ہے خاندان کے مستحق کو سرکاری نوکری اگر ایسا نہیں کیا گیا تو انہوں نے انتباہ دیا کہ احتجاج ناگزیر ہے اس محاصرہ پروگرام میں قائدین ستیش، صاحب راؤ، ملیش، پرساد اور دیگر نے شرکت کی سریش کی موت کے بعد اپوزیشن جماعت کے قائدین ٹرپل آئی ٹی پہونچکر احتجاج کرنے کی کوشیش کررہے ہیں جس کے سبب آج یونیورسٹی مکمل بند کردی گی پولیس کے سخت صیانتی انتظامات کردے گئے سریش طالب علم کی آخری رسومات ڈچپلی میں کی گی۔