ٹریڈنگ کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والا جوڑا گرفتار

   

حیدرآباد 3 فروری (سیاست نیوز) ٹریڈنگ کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والے ایک جوڑے کو مادھاپور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر مادھا پور پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی پی سہا دیون سبیتا اور اس خاتون کے شوہر اے پرمیشورن رنگا ناتھن کو پولیس نے آج ایک خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا اور انھیں فوری جیل منتقل کردیا۔ میاں بیوی پر الزام ہے کہ ٹریڈنگ کے نام پر انھوں نے کئی شہریوں سے رقومات حاصل کیں۔ تاہم پولیس مادھاپور نے متاثرین اور رقومات کے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں اور بتایا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ع