میدک /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک کے میناریٹیز ریسیڈنشیل گرلس جونئیر کالج کی ایم پی سی سال دوم کی دو طالبات نے جے ای ای مینس میں بہتر مظاہرہ کیا ۔ پرنسپل کالج ٹمریز محترمہ سریکھا سنتوش نے اپنے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتاتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کالج کی طالبہ نندنی کو 83.08 فیصد اور سندھیا کو 53.03 فیصد نمبر حاصل ہوئے جن کا این آئی ٹی میں داخلہ یقینی ہے ۔ محترمہ سریکھا نے بتایا کہ میدک ٹمریز کے ہر سال شاندار نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔ داخلوں کا عمل جاری ہے ۔ بائی پی سی اور ایم پی سی میں طالبات داخلے لے سکتے ہیں ۔ قطعی آخری تاریخ 15 فروری ہے ۔
تروپتی مجلس بلدیہ کورٹلہ کے نئے کمشنر
کورٹلہ/14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ کورٹلہ کے کمشنر کی حیثیت سے مسٹر تروپتی کا تقرر عمل میں آیا ۔ مجلس بلدیہ کورٹلہ میں سکنڈ ریونیو عہدیدار کے طور پر ڈیوٹی انجام دینے والے مسٹر تروپتی کا تقرر کرتے ہوئے گورنمنٹ پرنسپل سکریٹری مسٹر ڈی کیشور نے بروز پیر کی شب احکامات جاری کئے ۔ اس ماہ کی 14 تاریخ کو ڈیوٹی سے رجوع ہونے احکامات میں کہا گیا ہے ۔ کمشنر کی حیثیت سے ڈیوٹی انجام دینے والے مسٹر راجیشور نے بروز منگل کی شب پانچ بجے تک ڈیوٹی انجام دی۔
مفت برقی اسکیم آن لائن کرواتے ہوئے استعمال کریں
کورٹلہ /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ ٹاون کے سرور نگر کے مسلم شادی خان کی عمارت میں گروہا جیوتی اسکیمات کے تعلق سے برقی عہدیداروں نے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے آن لائن کئے ۔ اس موقع پر نائب صدر کانگریس آئی پارٹی کورٹلہ ٹاون ایم اے نعیم نے کہا کہ چھ گیارنٹی کے ضمن میں گروہا جیوتی اسکیم میں 200 یونٹ مفت برقی اسکیم کو آن لائن کرتے ہوئے استعمال کروالیں ۔ اس پروگرام میں لائن مین وینوگوپال ریڈی برقی ملازمین ، کانگریس پارٹی یوتھ قائد رضوان اور دیگر کانگریس آئی پارٹی قائدین وکارکنوں نے شرکت کی ۔