حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( راست ) : تلنگانہ میناریٹی ریزیڈنشیل اسکولس کو 111 جونیر کالجس کے طور پر ترقی دی گئی اور جونیر لکچررس کے عارضی تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ پوسٹ گریجویٹ امیدوار معہ بی ایڈ اور تین سالہ جونیر کالج میں تجربہ رکھنے والے اہل ہیں ۔ آخری تاریخ میں 10 اگست تک توسیع کی گئی ۔ حج ہاوز حیدرآباد کے دفتر میں درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔