ٹمریز کا انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے اعلامیہ

   

حیدرآباد 11 جون (پریس نوٹ) تلنگانہ سوشل ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (TSWREIS) نے تعلیمی سال 2023-24 ء کے لئے انٹرمیڈیٹ سال اوّل میں داخلوں کے لئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ یہ داخلے 103 کالجس میں دیئے جائیں گے جہاں انگلش میڈیم میں ایم پی سی، بی پی سی، ایم ای سی، سی ای سی، ایچ ای سی جیسے کورسیس اور وکیشنل کورسیس ہوں گے۔ مارچ 2023 ء میں منعقدہ ایس ایس سی / آئی سی ایس ای / سی بی ایس ای سے 10 ویں جماعت میں ریگولر اساس پر کامیاب طلبہ جنرل اور ووکیشنل کورسیس میں انٹرمیڈیٹ سال اوّل میں داخلہ کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ داخلہ حاصل کرنے کے لئے پیرنٹ کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں میں 1,50,000 روپئے اور شہری علاقوں میں 2 لاکھ روپئے سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔ طلبہ کی عمر 31 اگسٹ 2023 ء کو 17 سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔ تاہم ایس ٹی طلبہ کے لئے عمر میں 2 سال کی رعایت رہے گی۔ اس کے لئے درخواست فیس 100 روپئے ہے اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 جون ہے۔ دیکھیں www.tswreis.ac.in