ٹمریز کے تین عہدیداران معطل، لاپرواہی کا شاخسانہ

   

Ferty9 Clinic

بچوں کی صحت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ، وزیر محمد اظہرالدین کا دورہ دواخانہ، متاثرہ بچوں کی عیادت
حیدرآباد۔13۔ڈسمبر(سیاست نیوز) بچوں کی صحت پر سیاست نہ کریں ‘ میں اپنی ذمہ داری سے کوئی فرار اختیار نہیں کر رہا ہوں بلکہ ٹمریز کے اقامتی اسکول میں پیش آئے سمیت غذاء کے معاملہ میں کاروائی کرتے ہوئے ہم نے کاروائی کی ہے اور 3 عہدیداروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ریاستی وزیر اقلیتی بہبود جناب محمد اظہر الدین نے آج کنگ کوٹھی دواخانہ پہنچ کر ٹمریز کے سمیت غذاء سے متاثر ہونے والے طلبہ کی عیادت کی اور ان کے مکمل بہتر علاج کو یقینی بنانے کا تیقن دیا ۔ ٹمریز میں گذشتہ شب کھانے کے بعد سمیت غذاء سے متاثر ہونے والے 23 طلبہ کو دست و قئے کی شکایات کے بعد کنگ کوٹھی کے سرکاری دواخانہ سے رجوع کیاگیا تھا اور باغ لنگم پلی ٹمریز گرلز اسکول میں پیش آئے اس واقعہ پر سابق ریاستی وزیر صحت مسٹر ٹی ہریش راؤ نے صبح دواخانہ پہنچ کر علیل طلبہ کی عیادت کرنے کے علاوہ ڈاکٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور ان کے بہتر علاج پر توجہ دینے کی تاکید کی تھی۔ مسٹر ٹی ہریش راؤ کے دورہ کے فوری بعد ریاستی وزیر اقلیتی بہبود جناب محمد اظہر الدین نے سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب ایم بی شفیع اللہ آئی ایف ایس کے ہمراہ کنگ کوٹھی ہاسپٹل پہنچ کر طلبہ کی عیادت کی۔دواخانہ میں سمیت غذاء سے متاثر ہونے والے طلبہ سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اقامتی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبہ کا خصوصی خیال رکھ رہی ہے ۔انہوں نے باغ لنگم پلی ٹمریز گرلز اسکول میں پیش آئے سمیت غذاء کے معاملہ کے متعلق کہا کہ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی عہدیداروں نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ذمہ دار عہدیداروں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور اس معاملہ کی جامع تحقیقات کی جار ہی ہیں تاکہ آئندہ اس طرح کے کسی واقعہ کا اعادہ نہ ہو ۔جناب محمد اظہر الدین نے کنگ کوٹھی دواخانہ میں شریک طالبات سے بات چیت کے دوران انہیں ی گئی غذاء کے متعلق تفصیلات سے آگہی حاصل کی اور ڈاکٹرس سکو ہدایت دی کہ تمام علیل طالبات کے علاج پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے ۔3
ڈاکٹرس نے انہیں بتایا کہ تمام طالبات کی حالت خطرہ سے باہر ہے اور سمیت غذاء کے نتیجہ میں انہیں دست و قئے کی شکایات کے ساتھ درد شکم کی شکایت کا سامنا کرناپڑا تھا لیکن فوری طور پر دواخانہ سے رجوع کئے جانے کے سبب تمام طالبات کو بروقت طبی امداد پہنچائی گئی ہے۔3