احتیاطی تدابیر پر زور ، نظام آباد میں پکوان عملہ کے بیداری پروگرام سے ریجنل کوآرڈینیٹر محمد عبدالبصیر کا خطاب
نظام آباد :28؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کے احکامات کے بموجب سکریٹری اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی (ٹمریمز) بی شفیع اللہ نے ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں سوسائٹیز بی سی ویلفر میناریٹی ویلفیر، سوشل ویلفیر، ٹرایبل ویلفیر کے جی بی وی، ماڈل اسکولس اور ہاسٹلس کچن اسٹاف کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام 27/ ستمبر، ڈپٹی وارڈنس 28/ ستمبر، اسٹاف نرس 29 / ستمبر اور پرنسپل کیلئے30/ ستمبر کو قطعیت دی ہے تاکہ حالیہ رونما سمیت غذاء سے متاثرہ اور حفظان صحت کے فقدان کے واقعات کو روکا جاسکے۔ اسی ضمن میں ضلع نظام آباد میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج، بوائز 2 نظام آباد: میدھا کالج بلڈنگ، نزد ریلوے کراسنگ، بائی پاس روڈ نظام آباد میں بی سی، ایس سی، ایس ٹی، میناریٹیز، کے جی بی وی، ماڈل اسکولس و ہاسٹلس کے باورچی اور طعام خانہ عملہ کا ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس میں ضلع بھر سے 285 افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد عبدالبصیر ریجنل لیول کوآرڈنیٹر ٹمریز نظام آباد و کاماریڈی نے اس پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر میزبان و ٹرینی پرنسپل جلیل خان نے اسٹاف اور دیگر افسران کا استقبال کیا۔ انہو ں نے ٹمریز فراہم کردہ ہاسٹل انتظامیہ و پکوان کی پی پی ٹی کی وضاحت و عملی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر جی سوامی سلوجنا، ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ نرسنگ آفیسر نظام آباد این وینکٹیشورلو اور بی وینو گوپال راؤ میڈیکل ڈپارٹمنٹ ٹرینرس نے ہاسٹل میں صفائی کے اصول، حفظان صحت، باورچی خانہ کی تربیت اور غذاء کی فراہمی کے طریقوں کو اجاگر کیا۔ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے احتیاطی تدابیر اور ترکاریوں کے استعمالات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طبی اعتبار سے ہاسٹلس و اقامتی تعلیمی اداروں میں غیر تدریسی و کچن اسٹاف اور طلباء میں شعور بیداری مہم کا مشورہ دیا آخر میں بعض باورچی نے اپنے اپنے تجربات کی بنیاد پر سمیت غذاء کے واقعات کی روک تھام کے موثر تجاویز پیش کئے۔ اس پروگرام میں ڈپٹی وارڈن اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے تعاون کیا۔