ٹمس ہاسپٹل صنعت نگر میں 184 کنٹراکٹ جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن

   

6 جولائی کو واک ان انٹرویو، اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں
حیدرآباد۔ 24 جون (سیاست نیوز) نمس ہاسپٹل نے صنعت نگر ٹمس ہاسپٹل کے مختلف شعبوں کے لئے 184 جائیدادوں پر کنٹراکٹ کی بنیاد پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ان جائیدادوں میں میڈیکل فیکلٹی کی 31 اہم ترین جائیدادیں شامل ہیں جن کے لئے براہ راست واک ان انٹرویو کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان فیکلٹی پوزیشن میں پروفیسرس کی 5 جائیدادیں، اسوسی ایٹ پروفیسرس کی 2 جائیدادیں اور اسسٹنٹ پروفیسرس کی 24 جائیدادیں شامل ہیں۔ میڈیکل فیکلٹی کی ان 31 جائیدادوں کے لئے واک ان انٹرویو 6 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ تمام خواہشمند امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 6 جولائی کو صبح 9 بجے نمس میں رپورٹ کریں۔ ان عہدوں کے لئے تنخواہیں پرکشش ہوں گی۔ پروفیسرس کو ماہانہ 2.20 لاکھ روپے اسوسی ایٹ پروفیسرس کو 1.88 لاکھ روپے۔ اسسٹنٹ پروفیسرس کو 1,42,506 لاکھ روپے رہے گی جبکہ ٹیکنیکل، انتظامی اور دیگر 153 جائیدادوں میں فیکلٹی کے علاوہ ادارے کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 98 ٹیکنیکل جائیدادیں اور 24 ایڈمنسٹریٹیو کی جائیدادوں پر بھی تقررات کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نے ایک اور علیحدہ نوٹیفکیشن کے ذریعہ مزید 31 جائیدادوں کو بھی کنٹراکٹ کی بنیاد پر تقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان 31 جائیدادوں کے لئے امیدواروں کو اپنی درخواستیں بذریعہ ڈاک روانہ کرنی ہوں گی۔ مکمل طور پر درخواست کی خانہ پوری کے بعد درخواست فارم ایگزیکٹیو رجسٹرار نمس پنجہ گٹہ حیدرآباد 500008 کے پتے پر 6 جولائی کو شام 4 بجے تک لازمی طور پر پہنچ جانی چاہئے۔ 2؍F