واشنگٹن:کیپیٹل ہل واقعے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل بلاک کردیا۔ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ کمپنی نے تشدد کے مزید واقعے کے خدشے کے پیش نظر ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل بلاک کیا اور یہ فیصلہ ٹرمپ کی حالیہ ٹوئٹس کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ٹرمپ کا ٹوئٹراکاؤنٹ مستقل بند کیے جانے کی وجوہات بتاتے ہوئے حکام کا کہناہیکہ انہیں اس بات کہ ثبوت ملے کہ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپیٹل ہل پر 17 جنوری کو ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔ ٹوئٹر پر بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بعض شواہد کی بنیاد پر معطل کیا گیا، مستقبل میں مسلح احتجاج کے پلان ٹوئٹر پر وقتاً فوقتاً ڈالے جا رہے تھے جب کہ 17جنوری کوکیپیٹل ہل اور ریاستی عمارتوں پرایک اورحملے کی پلاننگ شیئرکی جا رہی تھی۔