ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹیوز کا ایلون مسک پر مقدمہ

   

نیویارک: ٹوئٹر کے جن چار سابق ایگزیکٹیوز نے ایلون مسک پر مقدمہ دائر کیا ہے، انہیں مسک کی جانب سے کمپنی کا کنٹرول سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے اندر فارغ کردیا گیا تھا۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ مسک پر ان کا لاکھوں ڈالر واجب الادا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر، جس کا نام اب ایکس ہو گیا ہے، کے چار سابق اعلی ایگزیکٹوز بشمول سی ای او پراگ اگروال نے ایلون مسک پر 128ملین ڈالر سے زائد واجب الادا رقم وصول کرنے کیلئے مقدمہ دائر کیا ہے۔سان فرانسسکو کی وفاقی عدالت میں پیر کو دائر کیے گئے ایک مقدمے میں، انہوں نے الزام لگایا کہ مسک نے ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر، جسے اب ایکس کہا جاتا ہے، کو خریدنے کے بعد کمپنی سے انہیں الگ کردینے پر واجب الادا رقم اب تک ادا نہیں کی ہے۔انہوں نے مقدمے میں کہا کہ “مسک اپنے بلوں کی ادائیگی نہیں کرتے، وہ سمجھتے ہیں کہ قواعد و ضوابط ان پر نافذ نہیں ہوتے اور اپنی دولت اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہر اس شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہیں جو ان سے متفق نہیں ہیں۔”مقدمہ دائر کرنے والوں میں اگروال کے علاوہ دیگر ایگزیکٹوز میں سابق چیف لیگل افسر وجے گاڈے، ٹوئٹر کے سابق چیف فائنانشیل افسر نیڈ سیگل اور سابق جنرل کونسلر سیان ایڈگیٹ شامل ہیں۔