٭ آگرہ : مقامی بی جے پی قائدین وجئے بھاٹی اور سنجیو شرما نے اپنے حامیوں کے ساتھ جیوار ٹول پلازہ کے سرکاری ملازمین کو زدوکوب کیا جو سی سی ٹی وی کیمروں میں فلمبند ہوگئی۔ یہ ٹول پلازہ یمنا ایکسپریس وے پر واقع ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ ملزمین نے ٹیکس ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ٹول پلازہ کے سوپروائزر کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔