حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ٹول گیٹ کے پاس ایک لاری ڈرائیور نے ہلچل مچادی ۔ لاری کے روکے بغیر آگے نکل گیا ۔ ٹول گیٹ کا عملہ گڑبڑ کرتے ہوئے لاری کے سامنے آگیا ۔ لاری کو رکوانے کی کوشش میں سامنے کے حصہ پر چڑھ گیا پھر بھی لاری ڈرائیور نے لاری کو نہیں روکا ۔ ٹول گیٹ کا ملازم لاری کے سامنے لٹکنے کا منظر سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے ۔ یہ واقعہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں واقع کرشنا گری منڈل کے امکنڈو ٹول گیٹ پر پیش آیا جہاں راجستھان کی ایک لاری پہونچی اور ٹول ٹیکس ادا کئے بغیر ڈرائیور روانہ ہونے کی کوشش کیا ۔ ٹول گیٹ کا ملازم اس کو روکنے کے لیے لاری کے سامنے چڑھ گیا ۔ ڈرائیور نے 10 کیلو میٹر دور تک ملازم کو لٹکتا ہوا لے گیا ۔ جس پر ٹول گیٹ انتظامیہ نے ہائی وے پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ پولیس فوری پہونچ کر لاری کو رکوایا اور ملازم کو نیچے اتارنے کے ساتھ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔۔ ن