حیدرآباد 16 دسمبر : ( سیاست نیوز) : ٹولی چوکی پولیس نے محمد عرفان قتل کیس میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا جب کہ قاتل کا برادر نسبتی مفرور بتایا گیا ہے ۔ اے سی پی ٹولی چوکی سید فیاض نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 25 سالہ شیخ بلال ، 23 سالہ ثنا بیگم بلال کی بیوی ساکنان گولکنڈہ اور 23 سالہ روحی بیگم ساکن ندیم کالونی کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ 22 سالہ محمد نوید مفرور ہے۔ گذشتہ شب بلال نے محمد عرفان کا قتل کردیا تھا ۔ اصل میں بلال عرفان کے بھائی عدنان کو قتل کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا ۔ عدنان پر بلال کی بیوی کو بدنام کرنے کا الزام ہے ان افواہوں کے بعد بلال اور ثنا بیگم کا بھائی نوید برہم تھے اور عدنان کو قتل کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے ۔ لیکن عدنان کی عدم دستیابی پر عرفان کو نشانہ بنایا گیا ۔ اس پریس کانفرنس میں انسپکٹر رمیش نائیک و دیگر موجود تھے ۔۔ ع
