ٹوکیو اولمپکس شائقین کے بغیر نہیں:یوشیرو

   

ٹوکیو ۔ ٹوکیو 2020 اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین یوشیرو موری نے کہا کہ اولمپکس کو شائقین کے بغیر منعقد کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کو منسوخ کرنے کا واحد فیصلہ ہوگا۔ 24 جولائی سے اولمپکس کا انعقاد ہونا تھا لیکن بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور حکومت جاپان نے کورونا وائرس کے سبب اسے اگلے سال تک ملتوی کردیا۔ اولمپکس اب اگلے سال23 جولائی سے 8 اگست تک ہوں گے ۔موری نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ دیکھنے والوں کی تعداد میں تخفیف کی جائے اور اگر ہمیں شائقین کی تعداد میں کٹوتی کرنی پڑے تو ممکن ہے ۔