بھوبنیشور ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹوکیو اولمپکس کیلئے انڈیا کی مینس اور ویمنس دونوں ہاکی ٹیموں نے آج کوالیفائی کرلیا۔ آٹھ مرتبہ کی ونر مینس ٹیم نے روس کو دوسرے میچ میں 7-1 سے بری طرح ہرایا جبکہ کپتان رانی رامپال کے 48 ویں منٹ کے گول نے ویمنس ٹیم کو امریکہ کے مقابل 4-1 کی جیت دلائی۔ یہاں منعقدہ ایف آئی ایچ کوالیفائر میں دونوں میزبان ٹیموں نے عمدہ کھیلا اور باوقار چار سالہ میگا ایونٹ کیلئے اپنی شرکت کی توثیق کرلی۔ ہندوستانی مینس ٹیم کا دنیا میں پانچواں رینک ہے۔