ٹوکیواولمپکس میں ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو مشکل ڈرا

   

نئی دہلی: ٹوکیواولمپکس میں ٹیبل ٹینس مقابلوں کے لئے نکالے گئے ڈرا میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو مشکل راہ ملی ہے ۔ ہندوستان کی مکسڈ جوڑی اچنت شرت کمل اورمنیکا بترا کا ہفتہ سے شروع ہورہے مقابلوں میں پہلا سامنا تیسری سیڈ لن یون ۔زو اورچینگ آئی چن کی جوڑی سے ہوگا۔ہندوستانی جوڑی نے 2018 کے جکارتہ ایشیائی کھیلوں میں برونز میڈل جیتاتھا لیکن چینی تائپے کی لیفٹ-رائٹ کھلاڑیوں کی جوڑی سے ان کا مقابلہ قطعی آسان نہیں ہوگا۔ بائیں ہاتھ کے کھلاڑی لِن کو دنیا میں چھٹا مقام حاصل ہے جبکہ چینگ عالمی نمبرآٹھ کے کھلاڑی ہیں ، حالانکہ شرت اورجی ستین مردسنگل میں اتوارکو دوسرے راونڈ میں جاکر اتریں گے ۔ شرت عالمی سنگلز درجہ بندی میں32 ویں اور ستین38 ویں مقام پرہیں۔ ان کا تیسراراونڈ میں پہنچنا یقینی ماناجارہا ہے لیکن تیسرے راونڈ میں ہی ان کی پریشانی شروع ہوسکتی ہے ۔ اس راونڈ میں شرت کا مقابلہ دوسری سیڈ اورریواولمپکس کے چیمپئن چن کے ما لونگ سے ہوگا جبکہ ستین کاسامنا چوتھی سیڈ جاپانی کھلاڑی توموکاجو ہریموتوسے ہوگا۔ ستین نے ہریموتوکو2019 میں ایک بارایشیائی چمپئن شپ میں شکست دی تھی ۔ شرت چینی کھلاڑی کے خلاف2011 اور2012 میں دومقابلوں میں کبھی نہیں جیت پائے ہیں۔خاتون سنگلز میں بترا اورسوتیرتھامکھرجی کے لئے ڈرا کافی مشکل نکلاہے ہفتہ کو پہلے راونڈ میں61 ویں نمبرکی کھلاڑی منیکا کا مقابلہ 99 ویں درجہ کی برطانیہ کی ہوٹن ٹن سے ہوگا جبکہ سوتیرتھا کاسامنا سویڈن کی بہتر مقام کی کھلاڑی لنڈا برگسٹرارم سے ہوگا۔