واشنگٹن: امریکہ میں معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے صارفین ہر ماہ یوٹیوب صارفین کے مقابلے میں زیادہ مواد دیکھنے میں وقت گزارتے ہیں۔ٹک ٹاک نے سب سے پہلے یوٹیوب کو پچھلے سال اگست میں پیچھے چھوڑ ا اور جون 2021 تک اس کے صارفین نے یوٹیوب صارفین کے ماہانہ 22 گھنٹے اور 40 منٹ کے مقابلے میں ماہانہ 24 گھنٹے سے زیادہ مواد دیکھا۔برطانیہ میں یہ فرق اور بھی واضح ہے ٹک ٹاک نے پچھلے سال مئی میں یوٹیوب کو وہاں بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا برطانیہ کے صارفین اب مبینہ طور پر ٹک ٹاک پر ماہانہ تقریباً 26 گھنٹے مواد دیکھتے ہیں۔