ٹک ٹاک پر دھمکی، متعدد امریکی ریاستوں میں کلاسز معطل

   

نیویارک : امریکہ کی متعدد ریاستوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر تعلیمی اداروں پر حملے کی دھمکیوں کے بعد کلاسز معطل کردی گئی ہیں اور سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔امریکی ٹکنالوجی ویب سائٹ ’دا ورج‘ کے مطابق کیلیفورنیا، ٹیکساس، مینیسوٹا اور میزوری میں متعدد اضلاع نے ان دھمکیوں کے بعد جمعے کے روز کلاسز کو معطل کردیا ہے۔برطانوی اخبار ’دا گارجین‘ کے مطابق ٹک ٹاک پر مبینہ طور پر امریکہ بھر میں سکولوں پر فائرنگ اور دھماکے کرنے کی دھمکی دی گئی تھی اور اس وجہ سے متعدد ریاستوں میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔امریکی ریاست ایلانوئے میں ایک سکول نے والدین کو ایک ای میل میں اطلاع دی کہ ٹک ٹاک پر 17 دسمبر کو امریکی سکولوں اور حملوں کے حوالے سے ایک ٹرینڈ چل رہا ہے۔