حیدرآباد :۔ شہر حیدرآباد کے ایک نوجوان ٹکنالوجی کے ماہر انجینئر نے ایک نیا ویڈیو کالنگ ایپ ’ Meet Hour ‘ بنایا ہے ۔ یہ ایک ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ہے ۔ جس کے ذریعہ ادارے اور افراد ایک ٹول کا استعمال کرتے ہوئے ورچول میٹنگ کرسکتے ہیں جو بہت محفوظ اور استعمال کرنے میں آسان ہے ۔ ایسے وقت جب گھر سے کام کرنے کی بات ایک معمول بن گئی ہے ۔ اس نوجوان نے اپنے پورے فاضل وقت کو بروے کار لاتے ہوئے اس ایپ کو ڈیولپ کیا ہے ۔ شعیب احمد فرید کی جانب سے ڈیولپ کیا گیا یہ ایپ آن لائن میٹنگ ٹیچنگ ، ٹریننگ ، ویبنار اور ویڈیو پریزینٹیشن کے لیے عوام کو کہیں سے بھی اور کسی بھی وقت مربوط کرنے میں معاون ہے ۔ ایچ ڈی ویڈیو کانفرنسنگ ، آڈیو کانفرنسنگ ، اسکرین شیرنگ ، کانٹینٹ شیرنگ ، فنڈس ریزنگ اور دیگر طاقتور خصوصیات سے لیس اس ایپ کو تمام بشمول انٹرپرائز ، حکومت ، تعلیم ، ٹریننگ ، ہیلت کیر ، لاء ، فینانس ، ملٹری اور کمیونٹی کے لیے وسیع طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ شعیب احمد فرید نے یہ بات کہی جو اس ایپ کے چیف ٹکنالوجی آفیسر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ Meet Hour کو چار پر جوش لوگوں کی ایک ٹیم نے ڈیولپ کیا ہے ۔ اس کے کام کا آغاز 2020 میں مارچ کے وسط میں ہوا تھا اور اسے 10 اگست 2020 کو تین پلیٹ فارمس پر لانچ کیا گیا ۔ بشمول ویب ، اینڈ رائیڈ اور ios ۔ اس ایپ کی فی الوقت ریٹنگ ہے ۔ پلے اسٹور میں 4.5 اسٹارس اور ios پر 4.4 اسٹارس ۔ اور یہ زوم کے بعد بہت زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا جانے والا ویڈیو کالنگ ایپ ہے ۔ شعیب نے بتایا کہ ’ اس ایپ کو کلائنٹ کے سرور پر ہوسٹ کیا جاسکتا ہے ۔ اس ایپ کے بہت یوزرس ہیں ۔ جو فری ورژن کا استعمال کررہے ہیں اور زیادہ تر ہندوستان ، مشرق وسطیٰ ، اور امریکہ کے ہیں ۔ اس ایپ کا ہندوستان ، امریکہ اور یو اے ای میں ہیلت کیر اور اسکولس جیسے کلائنٹس کی جانب سے استعمال کیا جاچکا ہے ۔ یہ ٹیم کئی اسکولس ، کالجس ، حکومت کی ایجنسیز ، ہیلت کیر پروائیڈرس ، لافرمس ، سیاسی افراد کو فیتھ کمیونٹیز کے ساتھ بات چیت کررہی ہے ۔ اسکولس کلاسیس کے لیے اس کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ سیاسی قائدین ان کی ورچول میٹنگس کے لیے اور افراد ان کے فیملی ری یونین کے لیے اور فیتھ کمیونٹیز ورچول اجتماعات کے لیے اس ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں ‘ ۔ فی الوقت ہماری ٹیم میں چار لوگ ہیں جن میں شکور احمد ، شعیب احمد ، راجن نٹراج اور وجئے ویرپن شامل ہیں ۔ شعیب ، چیف ٹکنالوجی آفیسر اور چیف پراڈکٹ افیسر ہیں اور دیگر تین لوگ اس میں شریک ہیں اور فنڈنگ بھی فراہم کررہے ہیں ۔ شکور احمد ، کو۔ فاونڈر نے یہ بات کہی ۔ اس میں اس بات پر توجہ دی جارہی ہے کہ اس ایپ کو ایک نوجوان سے لے کر عمر رسیدہ اشخاص تک جیسے 70 ، 80 اور 90 سال کے بھی لوگ آسانی کے ساتھ استعمال کرپائیں ۔ اس میں یوزرس کے لیے طویل وقت ہوتا ہے جب کہ زوم پر ایک فری کانفرنس کے لیے صرف 45 منٹ کا وقت ہوتا ہے ۔۔