حیدرآباد : /29 اگست (سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندہ رہنے تک کبھی سیکولر پارٹیوں میں شامل نہیں ہوں گے ۔ بی جے پی کا ٹکٹ نہ ملنے پر مقابلہ کرنے کے بجائے تلنگانہ کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے کیلئے کام کریں گے ۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کی ریاستی و قومی قیادت ان سے ہمدردی رکھتی ہے ۔ انہیں یقین ہے کسی بھی وقت پارٹی ان کی معطلی کو برخاست کردے گی ۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ اسمبلی حلقہ گوشہ محل کیلئے بی آر ایس ٹکٹ کا فیصلہ دارالسلام سے ہوگا ۔ دارالسلام سے امیدوار کے نام کی سفارش نہ ہونے کی وجہ سے چیف منسٹر کے سی آر نے اس حلقہ سے بی آر ایس امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ انہوںنے بی آر ایس اور مجلس کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ن