ٹی 20 ورلڈ کپ کو منسوخ کردینا چاہئے:سنگاکارا

   

ممبئی۔یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات اور کھلاڑیوں اور دیگر افراد کی صحت سے متعلق خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو منسوخ کردینا چاہئے۔اس ٹورنمنٹ کا انعقاد رواں سال 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں ہونا ہے ، لیکن کووڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے کرکٹ کیلنڈر میں میگا ایونٹ کو غیر یقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔کووڈ 19 کے سبب دنیا کے تمام اسپورٹس ایونٹٹس ملتوی یا منسوخ ہو چکے ہیں۔کووڈ 19 وبا کا بحران اب اس سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے مینس ٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنمنٹ پر بھی بڑھنے لگا ہے۔کچھ لوگ اس کے ملتوی ہونے کی بات کر رہے ہیں، تو کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ وقت پر منعقد کیا جا سکتا ہے۔ ایم سی سی کرکٹ کلب کے صدر کمار سنگاکارا کا خیال ہے کہ اس وقت توجہ وائرس پر اور آنے والے دنوں میں یہ کیسا رہتا ہے اس پر ہونی چاہئے۔سنگاکارا نے اسٹار اسپوٹرس کے شو ‘کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ وائرس کے تعلق سے آگے کیا ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ سارس یا ایم ای آر ایس کی طرح غائب ہو جائے گا، یا پھر یہ موسم کی طرح واپس آتا رہے گا؟ کیا ہمیں اس وائرس اس کے کچھ حصہ کے ساتھ وقت وقت پر رہنا پڑے گا یا ہمیں اس کے ساتھ طویل وقت گزارنا ہو گا۔ سری لنکا کے سابق کپتان نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو جو ہم نے اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کی ہیں وہ ادویات نہ ملنے یا عالمی طور پر لوگوں کے نئے رجحان بن جائے گی ۔یہ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب مجھے نہیں لگتا کہ اس وقت کسی کے پاس ہے۔10000 سے زیادہ ٹسٹ رنز بنانے والے واحد وکٹ کیپر سنگا کارانے کہا کہ وبائی امراض کے چاروں طرف بہت سارے بے جواب سوالات ہیں۔ وقت کے ساتھ ہمیں اور وضاحت ملتی جائے گی۔