ٹی 20 کو اننگز میں تقسیم کرنا مذاق :گمبھیر

   

نئی دہلی۔6مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ نے ٹی 20 کرکٹ کو چار اننگز میں بانٹنے کا مشورہ دیا تھا لیکن ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر اور ا?سٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے اسے یکسر مسترد کر دیا ہے۔گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں اس تجویز پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز مضحکہ خیز ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں اننگز کو دو اننگز میں تقسیم کیا جائے۔ سچن تندولکر نے ایک وقت مشورہ دیا تھا کہ 50 اوور کی کرکٹ میں ایسا کیا جا سکتا ہے کہ اننگز میں 25-25 اوور کی دو اننگز ہوں۔اس سے ٹاس کی اہمیت بھی کم ہو جائے گی کیونکہ کئی جگہ حالات میں ٹاس کا کردار اہم ہو جاتا ہے۔50 اوور کی کرکٹ میں ایسا کیا جا سکتا ہے لیکن ٹی 20 میں قطعی نہیں۔

ڈوپلیسی دیگر کھلاڑیوں کو لیڈر بنانے کے خواہاں
کیپ ٹاون۔6 مئی(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے کہا ہے کہ وہ فطری لیڈر ہیں اور اب وہ اپنی ٹیم میں نئے لیڈرز تیار کرنے پر توجہ دیں گے۔ ڈو پلیسی نے کہامجھے کپتانی پسند ہے۔ یہ اس چیز کا حصہ ہے جو میں ہوں۔ میں نے 13 سال کی عمر سے کپتانی کی ہے۔ میں اب بھی کھلاڑیوں کے درمیان اپنے آپ کو لیڈر کے طور پر دیکھتا ہوں۔ تو میں نے کسی اور سے زیادہ اس کا لطف اٹھاتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں آگے بڑھوں۔