حیدرآباد 28 ڈسمبر ( این ایس ایس ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ ملک نے کانگریس دور اقتدار میں ترقی کی ہے کانگریس کی رکن اسمبلی سیتا اکا نے آج کہا کہ ان کی پارٹی ہی عوام میں شعور بیدار کرنے کا کام کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس ‘ بی جے پی اور مجلس ایک ہی ہیں ۔ انہوں نے گاندھی بھون میں پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مجلس ملک کے مختلف مقامات پر کانگریس کے ووٹ بینک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ پارٹی کی تاریخ سے واقفیت رکھے بغیر اس کی اہمیت کو گھٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔