سدی پیٹ میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے ریاستی وزیر ہریش راؤ کا خطاب
سدی پیٹ /11 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ آج اپنے حلقہ سدی پیٹ کا مصروف ترین دورہ کرتے ہوئے سدی پیٹ ٹاون و اربن میں کئی ایک افتتاحی و دیگر تقاریب میں شرکت کی ۔ راجیو راہاداری لب سرک پر واقع قیمتی اراضی پر زائد 2 کروڑ کی بھاری لاگت سے تعمیر کردہ یادو فنکشن ہال کا وزیر ہریش راؤ اور وزیر ٹی سرینواس یادو نے افتتاح انجام دیا ۔ اس افتتاحی تقریب سے وزراء نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ریاست بھر میں تمام طبقات کی فلاح و ترقی کیلئے کئی ایک عمل اقدامات کر رہی یہ ۔ ان میں یادو برادری معاشی استحکام کیلئے بکروں کی مفت تقسیم پروگرام کو انجام دیا ۔ ونیز ان کے دیرینہ و جائز مطالبہ کو بھی حتی الامکان مکمل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نو افتتاح شدہ فنکشن ہال کی اراضی اس وقت کے حلقہ سدی پیٹ کے رکن اسمبلی کے سی آر نے الاٹ کی تھی ۔ جوکہ متحدہ ضلع میدک میں اس طرح کی شاندار عمارت یہی موجود ہے ۔ بعد ازاں وزیر ہریش راؤ مخلوط سبزی مارکٹ میں منعقدہ تعزیتی جلسہ میں شرکت کی ۔ جوکہ کسانو ںکے ضلعی صدر مارکٹ میں منعقدہ تعزیتی جلسہ میں شرکت کی ۔ جوکہ کسانوں کے ضلعی صدر ماریڈی ہنمنت ریڈی کے حال ہی میں انتقال کے ضمن میں تعزیت میں رکھا گیا تھا ۔ اس جلسہ سے ہریش راؤ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنمنت ریڈی کسانوں کے مسائل و مطالبہ کو حکومت کے علم میں لانے میں کافی کارگر ثابت ہوتے تھے ۔ انہوں نے کسانوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات انجام دئے ہے ۔ دریں اثناء انہوں نے ان کی پورٹریٹ پر پھول مالا چڑھاتے ہوئے بھرپور خراج عقیدت پیش کی ۔ ان پروگراموں میں ٹی آر ایس قائدین و سرکاری افسران کے علاوہ ایم ایل سی محمد فاروق حسین موجود تھے ۔