ٹی آر ایس حکومت غریب عوام کی حقیقی ہمدرد، مختلف اسکیمات جاری

   


بچکنڈہ میں 10 ہزار آسرا وظائف کارڈز کی تقسیم، رکن پارلیمان بی بی پاٹل کا خطاب
بچکنڈہ ۔ 30 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بچکنڈہ مارکٹ یارڈ میں آسرا پنشن کے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں حلقہ ظہیرآباد رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل حلقہ جکل ٹی آر ایس رکن اسمبلی ہنمنت سندے نے شرکت کی۔ آسرا پنشن اسکیم کی تقسیم کے لئے منعقدہ تقریب سے رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل نے کہا کہ غریب عوام کی حقیقی ہمدرد کے سی آر حکومت ہے۔ ریاستی حکومت کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا مقصد ہے کہ ریاست تلنگانہ میں موجود تمام طبقات خوش ہیں ۔ اس خصوص میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں غریب عوام کے لئے کئی ایک اختراعی و فلاحی اسکیمات کو روبہ عمل لاتے ہوئے غریب عوام کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ تمام اسکیمات سے آسرا پنشن اسکیم کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ انہوں نے نام لئے بغیر سابقہ حکومت کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گلی سے لے کر دہلی تک حکومت کرنے والی 200 روپے پنشن دیتی تھی لیکن تلنگانہ حکومت آج 2016 روپے پنشن فراہم کررہی ہے۔ آج کئی غریب خاندان استفادہ کررہے ہیں اور کہا کہ 29 ریاستوں میں نمبر ون ریاست تلنگانہ ریاست ہے۔ بی بی پاٹل نے کہا کہ صرف بچکنڈہ منڈل میں 10 ہزار آسرا پنشن دیئے جارہے ہیں۔ صرف بچکنڈہ کے لئے ماہانہ 2 کروڑ روپے ہوتے ہیں۔ تو پوری ریاست میں کتنے ہزار کروڑ ہوتے ہوں گے۔ رکن اسمبلی ہنمنت شندے نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ریاست میں کئی اسکیمات کی شروعات کی کلیان لکشمی شادی مبارک اسکیم، رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ، دلت بندھو اسکیم اور مفت چاول کی سربراہی فی ممبر کو 6 کیلو چاول سربراہ کیا جارہا ہے۔ سابقہ حکومت نے ہر گھر کو 20 کیلو ہی چاول دیتی تھی لیکن تلنگانہ حکومت نے فی آدمی کے لئے 6 کیلو چاول دے رہی ہے اور یہ بلاناغہ کام کررہی ہے۔ حالانکہ دو سال قبل کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود حکومت کا خزانہ خالی رہنے کے باوجود کوئی اسکیم میں کثر باقی نہیں رکھی۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ 24 گھنٹے کسانوں کے لئے برقی دی جارہی ہے۔ انہوں نے گجرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم رہنے کے باوجود بھی وہاں صرف 9 گھنٹے برقی سربراہی کی جاتی ہے۔ رکن اسمبلی بنمنت سندے نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے اندر جو اسکیمات ہے وہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا، کرناٹک میں بھی نہیں ہے۔ اس موقع پر ایم پی پی اشود، زیڈ پی ٹی سی راجو، مارکٹ کمیٹی چیرمین ملکارجن سوسائٹی چیرمین بالو ٹی آر ایس پارٹی منڈل صدر وینکٹ راؤ دیشائی کو آفشن ممبر، جاوید صدیقی اقلیتی قائد شیخ پاشاہ ایم آر او رویکانت ایم پی ڈی او آنند کے علاوہ دیگر موجود تھے۔