شمس آباد :۔ راچا ملا سدیشور ترجمان کانگریس نے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی 30 ویں برسی کے موقع پر ان کی فوٹو پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک ہندوستان کی ترقی میں راجیو گاندھی نے اہم رول ادا کیا تھا ۔ راچا ملاسدیشور نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوچکی ہے ۔ کورونا کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوچکی ہے ۔ حکومت صرف بلند بانگ دعوے کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ آج کسی بھی سرکاری دواخانوں میں بیڈس خالی نہیں ہیں ۔ آکسیجن کی کمی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی موت واقع ہورہی ہے ۔ کورونا کا علاج آروگیہ شری کے تحت مفت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان ، تمل ناڈو ، کیرالا اور آندھرا پردیش حکومتوں سے تلنگانہ حکومت کو سبق سیکھنے کا مشورہ دیا ۔ حکومت غربا کے مسائل کو حل کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے ۔۔