حیدرآباد۔20۔ جنوری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ڈی سنجے کمار کورونا سے متاثر ہوگئے ۔ جگتیال سے تعلق رکھنے والے سنجے کمار اپنی قیامگاہ پر ملازم کے کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے احتیاطی طور پر ٹسٹ کرایا جو پازیٹیو رہا۔ ہوم آئسولیشن کے تحت ان کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے اپنے قریبی افراد کو کورونا ٹسٹ کرانے اور احتیاطی طور پر آئسولیشن اختیار کرنے کا مشورہ دیا ۔ ر