ٹی آر ایس رکن اسمبلی پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی آر بالا کشن پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیاجس میں رکن اسمبلی زخمی ہوگئے ۔دو دن قبل یہ واقعہ سرسلہ ضلع کے ایلندہ کنٹہ منڈل کے اننت گیری پمپ ہوزکے پاس لفٹ کے کاموں کا مشاہدہ کرنے کے دوران پیش آیا جہاں اچانک شہد کی مکھیوں نے رکن اسمبلی ماناکنڈور آر بالا کشن اور ان کے ہمراہ دورہ میں موجود افراد پر حملہ کردیا تھا اور فی الحال رکن اسمبلی ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت مستحکم بتائی گئی ہے ۔