ٹی آر ایس طلاق ثلاثہ بل پر ووٹنگ سے غیر حاضر رہیگی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/26 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی کے ارکان لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل پر ہونے والی ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہ سکتے ہیں۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت ٹی آر ایس نے گزشتہ سال ڈسمبر میں بھی اسی طرح کی حکمت عملی اختیار کی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بل کی مخالفت کرنے سے بعض مسائل پیدا ہوں گے اور تائید کرنے سے بھی دیگر مسائل رونما ہوں گے۔ مرکزی حکومت نے گزشتہ جمعہ کو لوک سبھا میں تازہ طلاق ثلاثہ بل کو متعارف کرایا ہے۔