ٹی آر ایس قائد کی جانب سے دعوت افطار

   

آرمور /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں ٹی آر ایس حلقہ انچارج راجیشور ریڈی کے مکان پر ایک افطار پارٹی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جسمیں سابق صدر مرکزی کمیٹی آرمور محمد معین الدین پرکٹ شیخ آصف کے علاوہ مسلم کونسلرس محمد امتیاز حسین , سید عتیق , سید فیاض , محمد ظہیر علی اور صحافی سید ظفر علی , محمد حامد علی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر راجیشور ریڈی نے تمام کا استقبال کیا اور رمضان کی مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں ٹی آر ایس لیڈر محمد حامد اور کونسلر امتیاز حسین کو ان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین پنڈت پون , سنجئے سنگھ ببلو , پریم , پولا سدھا کر , محمد شاکر اور دیگر موجود تھے۔ تمام افراد کی جانب سے یوم پیدائش کی مبارکبا دی۔
بسم اللہ مسجد مٹ پلی کیلئے تعاون کی اپیل
مٹ پلی /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بسم اللہ مسجد انتظامی کے سکریٹری اعجاز خان نے اہل خیر حضرات سے مسجد کیلئے دوسری منزل کی تعمیر کیلئے تعاون کی اپیل کی اور گوگل فون پے کیلئے 7981123907 پر ربط پیدا کرنے کو کہا ہے ۔