ضلع پریشد چیرپرسن کا اظہار تعزیت
کاغذ نگر۔ ضلع کے بی آصف آباد کے ٹی ار ایس پارٹی میناریٹی ضلع صدر محمد محمود کے اچانک انتقال سے پارٹی کیلئے کافی نقصان ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کے بی آصف آباد ضلع پریشد چیرپرسن محترمہ کے لکشمی نے محمد محمود کے مکان پہنچ کر ان کے بھائی تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین (TUWJ) ضلع صدر عبدالرحمن اور ان کے والد محترم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں پرسہ دیا اور غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد چیرپرسن محترمہ کے لکشمی نے کہا کہ محمد محمود متحدہ عادل آباد اور خصوصاً آصف آبادضلع میں گذشتہ 12 سال سے ٹی آر ایس پارٹی سے وابستہ رہ کر عوامی خدمات انجام دے رہے تھے اور حال ہی میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میںبھی شرکت کرتے ہوئے حیدرآباد کے عوام اور ووٹرس میں ٹی آر ایس پارٹی کے حق میں مہم چلائی تھی لیکن اچانک محمد محمود کا انتقال ہونے سے ٹی آر ایس پارٹی اور ٹی آر ایس میناریٹی کو بہت بڑا دھکا پہنچا ہے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی ہائی کمان کے علم میں لاتے ہوئے محمدمحمود کے معصوم بچوں اور افراد خاندان کے ساتھ انصار کرنے تیقن دیا اور ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے ممکنہ اقدامات اور امدادی اسکیم کی منظوری کا بھی تیقن دیا۔