ٹی آر ایس کا بجٹ جھوٹ کا پلندہ بی جے پی کا رد عمل

   

حیدرآباد 9 مارچ ( سیاست نیوز) بی جے پی نے ٹی آر ایس حکومت کے بجٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے ۔ بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر راو نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کو صرف بجٹ میں 40 ہزار کروڑ روپئے کے اضافہ سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ گذشتہ سال کئی محکمہ جات کو جو رقومات مختص کی گئی تھیں ان میں 45 فیصد تک بھی خرچ نہیں کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی قرض معافی کیلئے بجٹ میں 6000 کروڑ روپئے رکھے گئے تھے جبکہ حکومت نے صرف 1810 کروڑ روپئے کی خرچ کئے ہیں۔