ٹی آر ایس کو بی آر ایس کرنے پر شمس آباد میں جشن

   


شمس آباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ٹی آر ایس پارٹی صدر کے چندر شیکھر راؤ نے آج دسہرہ کے موقع پر ٹی آر ایس پارٹی کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا جس پر شمس آباد میں جشن منایا گیا ۔ سشما ریڈی میونسپل چیرپرسن نے امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول چڑھاتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس ریاستی پارٹی کو بھارت راشٹرا سمیتی ( بی آر ایس ) میں تبدیل کرتے ہوئے قومی پارٹی بنایا گیا ۔ جس پر منوگوڑ کے انتخابات کے بعد عمل کیا جائے گا ۔ وینکٹیش گوڑ اے ایم سی چیرمین نے کہا کہ ریاستی پارٹی سے قومی پارٹی میں جانے سے ملک کے حالات تبدیل ہوں گے ۔ آج کے حالات کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر نے قومی پارٹی کا اعلان کیا ۔ یہ وقت کی اہم ضرورت بھی تھی ۔ آر گنیش گپتا سینئیر لیڈر نے کہا کہ ملک میں حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں ۔ جس کا اثر ملک کی عوام پر ہورہا ہے ۔ کے سی آر قومی صدر کے طور پر بی آر ایس پارٹی کا اعلان کیا ۔ یہ پورے ملک کے لیے خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر سے کے سی آر ملک کے وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہے اور ان کا یہ خواب بہت جلد پورا ہوگا ۔ منوگوڑ میں ٹی آر ایس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے لیڈرس موجود تھے ۔۔