ممبئی : ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی کے سی ای او کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ٹی آر پی اسکام میں ریپبلک چیانل کے ارنب گو سوامی کیخلاف کارروائی کے بعد اب ممبئی پولیس نے ٹی آر پی اسکام کیس میں تحقیقات کرتے ہوئے وکاس کنچن دنی کو حراست میں لیا ۔ ٹی آر پی اسکام میں گرفتار ہونے والے وہ 13 ویں شخص ہیں ۔ ریپبلکن ٹی وی نے اس گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا۔
یو پی : ڈاکٹروں پر ایک کروڑ کا جرمانہ
لکھنؤ : یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے یو پی کے سرکاری دواخانوں میں خدمات انجام دینے کیلئے ڈاکٹروںکو پابند کیا ہے ۔ جو ڈاکٹر اپنی ذمہ داری ادا نہیں کریں گے ان پر ایک کروڑ کا جرمانہ لگایا جائے گا ۔ اپنی تعلیم ختم کرنے کے بعد سرکاری شعبوں میں کم از کم 10 سال خدمات انجام دینی ہوں گی ۔