ٹی آرایس کی شاندار کامیابی وزیر سرینواس گوڑکا اظہار تشکر

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے وزیرآبکاری سرینواس گوڑ نے کوتور،جڑچرلہ بلدیات میں حکمران جماعت ٹی آرایس کی شاندار کامیابی پر رائے دہندوں سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے آج ہوئی رائے شماری کے بعد برسراقتدار جماعت کے حق میں نتائج پر مسرت کا اظہار کیا۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر کے ذریعہ کئے گئے ایک ٹوئیٹ میں وزیر سرینواس گوڑ نے ووٹرس کا شکریہ اداکیا ۔