ٹی آر ایس حکومت میں ہی اقلیتوں کی ترقی مضمر

   

ورنگل میں اقلیتوں کے اجلاس سے سارنگا پانی انتخابی انچارج اور دیگر کا خطاب

ورنگل ۔ٹی آر ایس پارٹی اقلیتوں کی ترقی کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ٹی آر ایس پارٹی میں اقلیتوں کی ترقی مضمر ہے ۔مسٹرسارنگا پانی انتخابی انچارج ایم ایل سی ورنگل ویسٹ نے محمد عبدالقدوس انچارج ورنگل ویسٹ کی صدارت میں مسلم کمیونٹی ہال ملگ ورنگل میں منعقدہ اقلیتی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر انہوںنے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی آر ایس پارٹی کے سی آر کی قیادت میں 14سال تک کئی ایک جدوجہد و تحریک چلانے کے بعد علحدہ تلنگانہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی ۔تحریک کے دوران 1200نوجوانوں نے اپنے قیمتی جانوں کی قربانی دی ۔علحدہ تلنگانہ کی تشکیل اور کے سی آر کے چیف منسٹر بننے کے بعد آج ریاست تلنگانہ ترقی کی سمت گامزن ہے ۔آج عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئی ایک پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں اور کئی فلاحی اسکیمات کو متعارف کرواتے ہوئے اس کو روبہ عمل لایا جارہا ہے جس سے عوام استفادہ کررہے ہیں ۔اس موقع پر محمد عبدالقدوس نے کہا کہ یہ اجلاس اقلیتوں کے مسائل سے متعلق منعقد کی گئی۔ اور مسلم مسائل کے سلسلے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ اس اجلاس میں مختلف سوسائٹیز و تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور مختلف مسائل کو پیش کیا ۔انہوںنے کہاکہ 27فروری ، شام 7بجے زکریا فنکشن ہال رائے پورہ ہنمکنڈہ میں اقلیتی مسائل سے متعلق ایک پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بی ونود کمار نائب صدر نشین منصوبہ بندی کمیشن ،گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر ،ٹی آر ایس ایم ایل سی امیدوار پلا راجیشو ریڈی ،کوڈاچیرمین مری یادو ریڈی اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔انہوںنے اقلیتوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کریں ۔ اس موقع پرجناردھن گوڑ ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر شانتی سنگم ،ایم اے کلیم قیومی صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی ،محمد سلیم صدر تاج دکن ویلفیرسوسائٹی ،محمد نعیم الدین صدر ٹی آر ایس اقلیتی سیل ،ڈاکٹر راج محمد ،حاجی نورانی ،محمد محمود ،زبیدہ بیگم اور دیگر موجود تھے ۔