شمس آباد :۔ راجندر نگر کے علاقہ بدویل میں ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے اقلیتی قائدین کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں محمد جہانگیر خاں شمس آباد میونسپل کونسلر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں صرف ٹی آر ایس پارٹی کے ذریعہ ہی ترقی ممکن ہے ۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس اقتدار پر آنے کے بعد سے عوام کے مسائل حل ہوئے ہیں ۔ غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے ایک لاکھ 116 روپئے اور دیگر اسکیمات کے ذریعہ تمام طبقات کی ترقی کے لیے کام کئے گئے ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت نے ریاست میں بلا وقفہ برقی سربراہی کا اہم کارنامہ انجام دیا ہے اور اقلیتوں کی تعلیم کے لیے اقلیتی اقامتی اسکولس قائم کئے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے کالونیوں کی ترقی کے لیے ٹی آر ایس کو کامیاب بنائے ۔ اس موقع پر محمد مرتضی علی ، کارپوریٹر امیدوار سری لتا مہاتما کے علاوہ خواتین و نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔