ٹی آر ایس ۔ مجلس گٹھ جوڑ جلد بے نقاب ہوگا: بی جے پی

   

حیدرآباد 2 جنوری (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں بی جے پی نے آج برسر اقتدار ٹی آر ایس اور متنازعہ ترمیم شدہ قانون شہریت کے خلاف احتجاج کرنے والی اپوزیشن پارٹیوں پر تنقید میں کہاکہ برسر اقتدار پارٹی اوراے آئی ایم آئی ایم کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ ریاست میں آنے والے بلدی چناؤ میں بے نقاب ہوجائے گا۔ سربراہ اسٹیٹ بی جے پی کے لکشمن نے الزام عائد کیاکہ اپوزیشن پارٹیاں سی اے اے کے تعلق سے واویلا مچارہی ہیں۔ ٹی آر ایس کا ہر اقدام ایم آئی ایم کے فائدہ کیلئے ہوتا ہے۔ عوام سمجھ چکے ہیں کہ یہ تبدیلی اویسی اور مجلس کی خوشامد کے لئے ہے۔ لکشمن نے یہاں میٹ دی پریس سے خطاب میں جاننا چاہا کہ کن وجوہات کی بناء ٹی آر ایس کی طرف سے سی اے اے کی مخالفت کی جارہی ہے۔ ٹی آر ایس پارلیمنٹری پارٹی فلور لیڈر ایم ناگیشور راؤ پارلیمنٹ سیشن کے موقع پر ایوان سے باہر آئے اور کہا تھا کہ اُنھوں نے سی اے بی کی مخالفت اِس لئے کی کیوں کہ اِس بل میں مسلم کا تذکرہ نہیں کیا گیا تھا۔ہم نے وضاحت چاہی لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔