ٹی ایس ٹیٹ کے ہال ٹکٹس آن لائن اجرائی

   

15 ستمبر کو دو سیشن میں امتحان ، 26 ستمبر کو نتائج
حیدرآباد 9 ستمبر (سیاست نیوز) محکمہ تعلیم نے اپنے ویب سائیٹ میں ٹیٹ ہال ٹکٹ کو دستیاب رکھا ہے جس کا 15 ستمبر کو دو سیشن صبح 9:30 تا دوپہر 12 بجے تک پیپر۔ 1 اور دوپہر 2:30 بجے تا شام 5 بجے تک پیپر۔2 امتحان منعقد ہوگا اور 27 ستمبر کو نتائج جاری کئے جائینگے۔ ٹیٹ امتحان کیلئے درخواست گذار امیدوار سرکاری ویب سائیٹ https://tstet.cgg.gov.in پر رجسٹریشن نمبر اور تاریخ پیدائش اندراج کرتے ہوئے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ واضح رہیکہ یکم ؍ اگست کو ٹی ایس ٹیٹ 2023ء کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔ 2 تا 16 اگست تک آن لائن میں درخواستیں طلب کی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جملہ 2,83,620 درخواستیں وصول ہوئی۔ ساتھ ہی ٹیٹ کیلئے 20 فیصد ویٹیج مارکس دیئے جارہے ہیں۔ جملہ 150 مارکس پر مشتمل امتحان رہے گا۔ اس میں چائلڈ ڈیولپمنٹ کیلئے 30 مارکس، جنرل تلگو کیلئے 30 مارکس، انگلش کیلئے 30 مارکس ماباقی مضامین کیلئے 60 مارکس مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے کل ہی ٹیچرس کی 5089 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کیلئے آن لائن میں درخواستوں کے ادخال کا 20 ستمبر سے آغاز ہوگا اور 21 اکٹوبر درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ 20 تا 30 نومبر کے دوران آن لائن میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ن