ٹی ایس پالی سیٹ 2023مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

   

حیدرآباد 26 اپریل : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر محمد شریف الدین ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام ٹی ایس پالی سیٹ 2023 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات والوں کیلئے سنٹر کی جانب سے 26-4-2023 تا 12-5-2023 مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، نظام کالج کیمپس ، گن فاونڈری پر مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو ٹی ایس پالی سیٹ 2023 کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہیں حکومت سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کیلئے درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو اور آن لائن فارم کی نقل کے ساتھ 30-4-2023 تک داخل کرسکتے ہیں ۔۔