ٹی ایم سی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے کہا : ہم نے نہیں سنبھالا ریاست کا لا اینڈ آرڈر

,

   

مغربی بنگال کے نندی گرام میں ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر ہوئے حملہ پر ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھائے تھے ۔ اب کمیشن نے ٹی ایم سی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ تھا ، لیکن یہ کہنا غلط ہوگا کہ کمیشن نے ریاست کے لا اینڈ آرڈر مشینری پر قبضہ کرلیا ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ اس واقعہ کی فوری جانچ کرانے کی ضرورت ہے ۔ بتادیں کہ نندی گرام کے واقعہ پر ٹی ایم سی نے کمیشن کو خط لکھا تھا ۔