محبوب نگر ۔ 31 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کے لئے سنجیدہ ہے، ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے ضلع ٹی این جی اوز محبوب نگر کی تشکیل شدہ جدید باڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ راجیو ریڈی ڈپٹی تحصیلدار بھوت پور کو صدر ضلع ٹی این جی اوز مقرر کیا گیا ۔ سکریٹری کی حیثیت سے چندرا نائک ، خازن کرشنا موہن ، نائب صدور کرانتی کمار گوڑ، دامودھر اور سجاتا منتخب کئے گئے ۔ جوائنٹ سکریٹریز کے علاوہ ارکان کے ساتھ 18 ممبرس کی باڈی تشکیل دی گئی ۔ ریاستی وزیر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ایک ملازم تھے ۔ جدوجہد والی زندگی کے ساتھ آج وزیر کا مرتبہ حاصل کیا ۔ انہوں نے مسرت بھرے انداز میں کہا کہ وہ سرکاری ملازمین اور حکومت کے درمیان بہتر رابطہ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ملازمین کو ضلع کی ترقی میں حصہ لینے کا مشورہ دیا تاکہ حقیقی طور پر سنہرا تلنگانہ حاصل کیا جاسکے۔
عارضی ڈرائیور کی لاپرواہی ، بڑا حادثہ ٹل گیا
یلا ریڈی ۔ 31 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل سدا شیو نگر کے پدما جی واڑی علاقہ شیوار میں 44 ویں قومی شاہراہ پر ٹھہرے ہوئے ٹراکٹر کو آر ٹی سی بس نے ٹکر دے دی ۔ نظام آباد ڈپو سے تعلق رکھنے والی بس کاما ریڈی سے نظام آباد جا رہی تھی کہ عارضی آر ٹی سی ڈرائیور کی لاپرواہی سے بس چلانے پر سڑک کے کنارے ٹھہرے ٹراکٹر جس سے مکئی کا لوڈ اتارا جارہا تھا جاکر ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں کسی مسافر کو کوئی زخم نہیں لگے لیکن ٹراکٹر الٹ کر گر گیا ۔ اس طرح آر ٹی سی بس کے عارضی ڈرائیور کی لاپرواہی سے حادثہ پیش آیا جس سے ایک بڑا حادثہ ہونے ٹل گیا۔