ٹی این جی اوز نظام آباد کے ضلع صدر کو تہنیت

   

نظام آباد :16؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سرویس اسو سی ایشن TSMESA نظام آبادکی جانب سے TNGOs ضلع نظام آبا د کے نو منتخب ضلع صدر مسٹر سمن کو این جی اوز بھون میں شال پوشی وگل پوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔اس موقع پر مسٹر سمن نے کہا کہ ٹی.این.جی.اوز تمام مذاہب کے ماننے والے ملازمین سرکار کی ایک طاقتور تنظیم ہے مسٹر سمن نے ٹی.ایس.میسا کو اپنے مکمل تعاون کا پیش کش کیا ہے۔اس موقع پر ریاستی اعزازی صدر ٹی.ایس.میسا مسٹر خواجہ معین الدین نے ٹی.ایس.میسا کے قیام و مقاصد کو تفصیلی طور پر بیان کیا اور صدر انور رفیقی ٹی.ایس.میسا نے تمام ارکین کا تعارف کروایا اور بتایاکہ عنقریب ایجوکشن ڈے پروگرام منعقد کیا جا ئیگا۔ اس موقع پر محمد عارف الدین جنرل سکریٹری نے ضلع نظام آ باد میں یونین کی کارگردی سے واقف کر وایا اور بتا یاکہ ضلع میں اقلیتی ملازمین سرکار و ٹیچرس جس میں مسلم کر سچن سکھ بودھ جین شامل ھیں کی تعداد تقریبا ایک ہزار 700 سے زائد ہے۔ ٹی ایس میسا مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ تمام اقلیتوں کی تنظیم ہے ۔اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری ٹی.این.جی.اوز این شیکھر اور ریاستی نائب صدر جی گنگارام نے بھی خطاب کیا۔ اس تقریب میں MRPF کے کار گزار صدر احمد بخاری،نصر اللہ خان اور ٹی.ایس.میسا کے عہدیداران مسرز غوث محی الدین ،سراج الدین ،فاروق احمد ،محمد الیاس ،احمد معید فاروقی، عبدالبشیر احسن پا شاہد، عرفان احمد ،سید ماجد۔ علیم الدین ضیا اور دیگر عہدیداران کے علاوہ ذاکرحسن عتیق احمد نارائن ریڈی دلیپ بھی موجود تھے۔