ٹی بی کے 5.5 لاکھ غیر تشخیص شدہ مریضوں کی نشاندہی کی مساعی

   

حیدرآباد۔/30 اکٹوبر، ( پی ٹی آئی) مرکزی مملکتی وزیر صحت و خاندانی بہبود اشونی کمار چوبے نے چہارشنبہ کو یہاں کہا کہ تپ دق ( ٹی بی ) کے تقریباً 5.5 لاکھ ایسے مریضوں کی شناخت و نشاندہی کی کوشش کی جارہی ہے جو ملک بھر میں گزشتہ سال درج نہیں کئے گئے تھے تاکہ انہیں مختلف سرکاری اسکیمات کے ذریعہ کے تحت فوائد پہنچائے جاسکیں۔ چوبے نے یہاں ٹی بی شعور بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 21.5 لاکھ ٹی بی کے مریض ہیں جنہیں آدھار نمبر سے مربوط کیا جارہا ہے کہ تاکہ علاج کیلئے سرکاری اسکیمات سے استفادہ کیا جاسکے۔