حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں ٹی جی پی جی ای سیٹ 2024 داخلوں کا عمل جاری ہے ۔ تاحال آن لائن رجسٹر ان سرٹیفیکٹ ویریفکیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے ۔ ویب آپشن کے اہل امیدواروں کی عہدیداروں نے فہرست بھی جاری کردی ہے ۔ تاہم ریاست میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے ویب آپشنس کو عہدیداروں نے ری شیڈول جاری کیا ہے ۔ 4 اور 5 ستمبر میں پہلے مرحلے سے متعلق ویب آپشن اندراج کرانے کا مشورہ دیا گیا ۔ 6 ستمبر کو ویب آپشن آڈیٹ کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ۔ 9 ستمبر کو نشستیں الاٹ کی گئی ۔ پہلے مرحلے میں نشستیں حاصل کرنے والے امیدواروں کو 10 تا 13 ستمبر کے درمیان متعلقہ کالجس میں رپورٹنگ کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ 2
مدھو سدن چاری قانون ساز کونسل میں قائد اپوزیشن مقرر
حیدرآباد۔/11 ستمبر، ( سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے بی آر ایس کے رکن ایس مدھو سدن چاری کو کونسل میں قائد اپوزیشن کے طور پرمقرر کیا ہے۔ ان احکامات کا فوری اثر سے نفاذ ہوگا۔ سکریٹری لیجسلیچر ڈاکٹر وی نرسمہا چاریلو نے آج احکامات جاری کئے۔ 1
واضح رہے کہ قانون ساز کونسل میں قائد اپوزیشن کے انتخاب میں تاخیر کی شکایت کرتے ہوئے بی آر ایس قائدین حکومت کو نشانہ بنارہے تھے۔ 1