حیدرآباد۔22 اپریل (سیاست نیوز) کانگریس کے نومنتخب رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے آج کونسل کی رکنیت کا حلف لیا۔ قانون ساز کونسل کے احاطہ میں نائب صدرنشین این ودیاساگر نے اپنے چیمبر میں جیون ریڈی کو رکنیت کا حلف دلایا۔ اس موقع پر صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی، سابق قائد اپوزیشن جانا ریڈی، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا، رکن اسمبلی ڈی سریدھر بابو، سابق فلور لیڈر محمد علی شبیر، سابق وزیر جے گیتاریڈی، سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر، سابق رکن اسمبلی سمپت کمار اور دیگر قائدین موجود تھے۔ قائدین نے جیون ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ بعد میں گاندھی بھون میں جیون ریڈی کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔
