حیدرآباد۔ 27 جنوری (این ایس ایس) ٹی سیوا سنٹر نے ریاست تلنگانہ کے تمام شہروں اضلاع، منڈل اور پنچایت کے علاقوں میں ٹی سیوا آن لائن سرویس کے کھولنے کے لئے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کیا ہے۔ ٹی سیوا سنٹر کے ڈائریکٹر وینکٹ ریڈی اڈپا نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ درج فہرست طبقات و قبائل، معاشی طور پر کمزور طبقات، اقلیتوں، خواتین اور سابق فوجیوں کے زمرہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو سورنا تلنگانہ خود روزگار اسکیم کے تحت رجسٹریشن فیس میں 25 فیصد کی سبسڈی دی جائے گی اور یوم جمہوریہ پیشکش کے طور پر ایک لاکھ روپئے نقد ترغیبی ووچرس دیئے جائیں گے۔ تلنگانہ کے شہروں، اضلاع، منڈل اور پنچایتوں میں دلچسپی رکھنے والے مرد و خواتین ٹی سیوا سنٹر کے ویب سائیٹ tsevacentre.com پر اپنے متعلقہ علاقوں میں آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے۔ تفصیلات کیلئے 8179955744 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔